Suleiman Aali Shan - سلیمان عالیشان
Order your copy of Suleiman Aali Shan - سلیمان عالیشان from Urdu Book to earn reward points along with fast Shipping and chance to win books in the book fair and Urdu bazar online.
Author: HAROLD LAMB
Translator: AKHTAR AZIZ AHMED
Language: Urdu
Pages: 486
Year: 2020
ISBN: 978-969-662-320-5
Categories: HISTORY, BIOGRAPHY
امریکی مؤرخ، فلمی منظرنگار، افسانہ نگار اور ناول نگار ہیرلڈ البرٹ لیم (1892 -1962ء) الپائن، نیوجرسی (امریکا) میں پیدا ہوئے۔کولمبیا یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی اور اس دوران ایشیا کی قوموں اور تاریخ میں دلچسپی لینا شروع کی۔ لیم نے شروع سے ہی اپنی تحریر کو ذریعۂ معاش بنایا۔ جلد ہی معروف ایڈونچر میگزین کے لیے لکھنا شروع کر دیا اور انیس سال تک اپنی افسانہ نگاری کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ 1927ء میں چنگیزخان کی سوانح عمری تحریر کی جس کی کامیابی کے بعد اپنی توجہ افسانہ نگاری سے ہٹا کر دیگر اصناف پر مرکوز کردی۔ اپنی وفات تک انہوں نے بے شمار سوانح عمریاں اور مقبول تاریخی کتابیں تحریر کر ڈالیں۔ دو جلدوں پر مشتمل کتاب"Crusades"کی کامیابی سے متاثر ہو کر سیسل بی ڈی ملی نے لیم کو صلیبی جنگوں سے متعلق فلم کے لیے اپنا مشیر مقرر کیا اور دوسری کئی فلموں میں بطورسکرین رائٹر استعمال کیا۔ لیم فرانسیسی، لاطینی، فارسی اور عربی زبانیں روانی سے بول سکتے تھے۔ لیم کی نثر سادہ اور اس کے ہمعصر مصنّفین سے صریحاً مختلف تھی۔ کہانیاں گہری تحقیق پر مبنی ہوتی تھیں اور تحریروں میں بسا اوقات ایسے حقیقی تاریخی کرداروں کی عکاسی ہوتی تھی جو ان کے مغربی قارئین کے لیے انوکھے ہوتے تھے۔ انہوں نے غیرملکی یا نامانوس ثقافتوں کی منفی خاکہ کشی کے سہل پسندانہ رجحان سے اجتناب کیا۔ ان کے بہت سے ہیرو منگول، ہندوستانی، رُوسی یا مسلمان تھے۔ مزیدبرآں وہ غیرملکی یا تہذیب سے ناآشنا تھے اور ان میں سے بیشتر ماہر شمشیرزن اور جنگجو تھے۔ پاک و ہند میں ہیرلڈ لیم کی کئی کتابوں کو اُردو زبان میں منتقل کیا گیا۔ صلاح الدین ایوبی، امیرتیمور، چنگیز خان، سکندراعظم، سلیمان عالیشان، بابر دی ٹائیگر، ہینی بال، نور محل، قسطنطنیہ، کورش اعظم، منگول اور ان کا سردار، تاتاریوں کی یلغار اور خلت قزاق شاندار اُردو تراجم کے باعث خاصی مشہور ہوئیں۔
Your one-stop Urdu Book store www.urdubook.com