Qaim Deen - قائم دین
Order your copy of Qaim Deen - قائم دین from Urdu Book to earn reward points along with fast Shipping and chance to win books in the book fair and Urdu bazar online.
Author: ALI AKBAR NATIQ
Translator: N/A
Language: Urdu
Pages: 152
Year: 2021
ISBN: 978-969-662-300-7
Categories: Short Stories
یہ ’’قائم دین ‘‘ہے ۔ افسانوں کی کتاب ہے اور 2012ء میں آکسفرڈ اِسے اُردو میں چھاپ چکا ہے ۔ اُس کے بعد دوبارہ وہیں سے چھپی۔ پھر اِسے علی مدیح ہاشمی نے انگریزی میں ترجمہ کیا ۔ تب یہ انڈیا پینگوئن سے چھپی۔ پھر ایک وقت آیا مَیں نے اِس کے حقوق لاہور کے ایک ادارے کو بخش دیے اور وہ چھاپتے رہے۔ اب یہی کتاب بک کارنر جہلم سے چھپ رہی ہے۔ مجھے لگتا ہے سابقہ پچھلے تمام ایڈیشنز سے یہ ایڈیشن خوبصورت ہے۔ سبب اِس کا یہ ہے کہ امر شاہد اور گگن شاہد کتاب کے دیوانے ہیں اور دیوانے ہمیشہ کام کی عمدگی کو دیکھتے ہیں، اپنی حالت پر نظر نہیں کرتے چاہے لُٹ پُٹ جائیں۔ قارئین آپ سب جانتے ہیں ’’قائم دین ‘‘کتاب میں افسانے ایک دُنیا سے اپنی دل فریبی کو منوا چکے ہیں اور میری ذات کی سادگی اِس میں خوب لوگوں نے دیکھ لی ہے۔ سچ پوچھیے تو مَیں وہی کچھ ہوں جو اِن افسانوں میں ہوں۔ سیدھا سادا، ہلکا پھلکا سا آدمی جسے لوگ ادیب اور شاعر کہہ کر پھونک بھرتے ہیں جیسا کے باقی سب ادیبوں میں بھر دیتے ہیں مگر مَیں جانتا ہوں پھونک ہمیشہ آگ کو بھڑکاتی ہے اور ادیب اگر اُس پھونک کے نقصان کو نہ سمجھے تو اُسی تکبّر کی آگ میں جل جاتا ہے اور تخلیق بے برکتی کی راکھ بن جاتی ہے۔ چنانچہ مَیں بالکل عام بندہ ہوں۔ تھڑوں پر بیٹھنے والا، مفلسوں میں زندگی گزارنے والا۔ واللہ یہ کتاب اتنی خوبصورت چھپی ہے کہ یقین جانیے مجھے اپنی تحریروں پر رشک آنے لگا ہے۔ آپ بھی پڑھیے اگر مجھ سے محبّت نہ ہو جائے تو مَیں جھوٹا۔
علی اکبر ناطق
Your one-stop Urdu Book store www.urdubook.com