Nai Urdu Qawaid نئی اردو قواعد Book Corner

Nai Urdu Qawaid نئی اردو قواعد

Rs.600 60000
  • Successful pre-order.Thanks for contacting us!
  • Order within
Book Title
Nai Urdu Qawaid نئی اردو قواعد
Author
Book Corner
Order your copy of Nai Urdu Qawaid نئی اردو قواعد from Urdu Book to get discount along with vouchers and chance to win books in Pak book fair.  Author: Ismat Javed ISBN No: 978-969-662-216-1 Book Pages: N/A Language: Urdu Category: Linguistics, Language  ایک عرصے سے میری یہ دلی خواہش تھی کہ اُردو میں ایک ایسی توضیحی قواعد لکھی جائے جس میں ہماری زبان کی توضیح لسانیات کی روشنی میں کی گئی ہو۔ دیگر علوم کی طرح قواعد کی ایجاد کا سہرا بھی یونان کے سر ہے۔ ابتدا میں قواعد ’علم زبان‘ (فلالوجی) کا ایک حصہ ہونے کی حیثیت سے فنِ خطابت، مطالعہ ادبیات اور فلسفہ و منطق کی ایک شاخ تھی لیکن لسانیات کی ترقی کے ساتھ ساتھ یہ اسی کا حصہ بنتی گئی اور آج وہ لسانیات کا ایک جزولاینفک ہے۔ یورپ میں ساختی قواعد اور تبادلی قواعد نے فنِ قواعد نویسی میں ایک انقلاب پیدا کر دیا اور آج قواعد ’آرٹ‘ کے دائرے سے نکل کر ’سائنس‘ میں قدم رکھ چکی ہے۔ ہمارے یہاں اُردو قواعد پر درسی کتابوں کی کمی نہیں لیکن اُن میں اکثر عربی قواعد کے نمونے پر لکھی گئی ہیں اور ان میں اکثر ایسی قواعدی اصطلاحیں استعمال کی گئی ہیں جو عربی قواعد کے لیے موزوں ہیں… پلیٹس کی قواعد جو انگریزی زبان میں ہے:A Grammar of Hindustani or Urdu.اور مولوی عبدالحق کی ’’قواعد اردو‘‘ اس اعتبار سے اہم ہیں کہ ان میں عربی قواعد کو نمونہ نہیں بنایا گیا ہے لیکن اب یہ قواعدیں بھی پرانی ہو چکیں۔ چنانچہ میں نے تین سال کے طویل عرصے میں یہ کام مکمل کر لیا۔ منصوبہ اپنی نوعیت کے اعتبار سے بالکل نیا تھا۔ راستہ بھی دُشوار گزار تھا اور جہاں تک اُردو کا تعلق ہے خود ہمارے لسانیاتی ادب میں قواعد نویسی کے سلسلے میں بہت کم لکھا گیا تھا۔ اس لیے جب پہلی بار میں نے یہ کام مکمل کر لیا تو میں خود اس سے مطمئن نہیں تھا۔ اس لیے اِسے دوبارہ لکھا۔ پھر بھی مطمئن نہیں ہوا تو تیسری بار اس پر نظر ثانی کی اور اب یہ اپنی موجودہ شکل میں آپ کی خدمت میں پیش ہے۔اس قواعد میں آپ کو اُردو میں پہلی بار نئے مباحث ملیں گے۔ پتا نہیں میں اُن سے کہاں تک عہدہ برآ ہو سکا ہوں۔ البتہ اگر انہیں بزور کوئی اتنا بھی اعتراف کر لے کہع جس طرف دیکھا نہ تھا اب تک ادھر دیکھا تو ہےتو میں اسے بھی اپنا کارنامہ سمجھوں گا۔ میں نے لسانی اصطلاحات کے اُردو ترجمے کے سلسلے میںترقی اُردو بورڈ کی مجوزہ اصطلاحات کو پیش نظر رکھا ہے اور اِن اصطلاحات کی اُردو انگریزی اور انگریزی اُردو فرہنگیںبھی مرتب کر کے کتاب کے آخر میں شامل کر دی ہیں۔یہ کتاب قواعد پر حرفِ آخر نہیں ہے۔ اگر کوئی سر پھرا اس کام کو آگے بڑھائے تو میں سمجھوں گا کہ میری محنت اکارت نہیں گئی۔گماں برکہ بپایاں رسید کارمغاںہزار بادہ ناخوردہ در رگِ تاک ستعصمت جاوید-----روزنامہ ایکسپریس | سنڈے میگزین 12 جنوری 2020ءبُک شیلف | عبید اللہ عابدنئی اُردو قواعدمصنف: عصمت جاویدقیمت: 600 روپےناشر: بک کارنر جہلمایک عرصہ سے اُردو میں ایک ایسی توضیحی قواعد لکھے جانے کی ضرورت تھی جس میں اُردوزبان کی توضیح لسانیات کی روشنی میں کی گئی ہو۔ دیگرعلوم کی طرح قواعد کی ایجاد کا سہرا بھی یونان کے سر ہے۔ ابتدا میں قواعد ’علم زبان‘ (فلالوجی) کا ایک حصہ ہونے کی حیثیت سے فنِ خطابت، مطالعہ ادبیات اور فلسفہ و منطق کی ایک شاخ تھی لیکن لسانیات کی ترقی کے ساتھ ساتھ یہ اسی کا حصہ بنتی گئی اور آج وہ لسانیات کا ایک جزولاینفک ہے۔ یورپ میں ساختی قواعد اور تبادلی قواعد نے فن قواعدنویسی میں ایک انقلاب پیدا کردیا اور آج قواعد ’آرٹ‘ کے دائرے سے نکل کر ’سائنس‘ میں قدم رکھ چکی ہے۔ہمارے یہاں اُردو قواعد پر درسی کتابوں کی کمی نہیں لیکن ان میں اکثرعربی قواعد کے نمونے پر لکھی گئی ہیں اور ان میں اکثر ایسی قواعدی اصطلاحیں استعمال کی گئی ہیں جو عربی قواعد کے لئے موزوں ہیں۔ تاہم زیرنظرکتاب اس پہلو کو مدنظر رکھ کر لکھی گئی ہے۔ یہ کتاب پانچ ابواب پر مشتمل ہے، صوت، صرف، نحو، مشتقات ومرکبات اور فہرست اصطلاحات۔ کتاب اس اعتبار سے بھی اہم ہے کہ اس میں آپ کو اردو میں پہلی بار نئے مباحث ملیں گے۔اس میں لسانی اصطلاحات کے اردو ترجمے کے سلسلے میں ترقی اردوبورڈ کی مجوزہ اصطلاحات کو پیش نظر رکھاگیاہے اور ان اصطلاحات کی اردو انگریزی اور انگریزی اردو فرہنگیں بھی مرتب کرکے کتاب کے آخر میں شامل کردی گئی ہیں۔ کتاب اُردو سے محبت کرنے والوں کے لئے ایک شاندار تحفہ ہے۔ Your one-stop Urdu Book store www.urdubook.com  

Order your copy of Nai Urdu Qawaid نئی اردو قواعد from Urdu Book to get discount along with vouchers and chance to win books in Pak book fair. 

Author: Ismat Javed 
ISBN No: 978-969-662-216-1 
Book Pages: N/A 
Language: Urdu 
Category: Linguistics, Language 

ایک عرصے سے میری یہ دلی خواہش تھی کہ اُردو میں ایک ایسی توضیحی قواعد لکھی جائے جس میں ہماری زبان کی توضیح لسانیات کی روشنی میں کی گئی ہو۔ دیگر علوم کی طرح قواعد کی ایجاد کا سہرا بھی یونان کے سر ہے۔ ابتدا میں قواعد ’علم زبان‘ (فلالوجی) کا ایک حصہ ہونے کی حیثیت سے فنِ خطابت، مطالعہ ادبیات اور فلسفہ و منطق کی ایک شاخ تھی لیکن لسانیات کی ترقی کے ساتھ ساتھ یہ اسی کا حصہ بنتی گئی اور آج وہ لسانیات کا ایک جزولاینفک ہے۔ یورپ میں ساختی قواعد اور تبادلی قواعد نے فنِ قواعد نویسی میں ایک انقلاب پیدا کر دیا اور آج قواعد ’آرٹ‘ کے دائرے سے نکل کر ’سائنس‘ میں قدم رکھ چکی ہے۔ ہمارے یہاں اُردو قواعد پر درسی کتابوں کی کمی نہیں لیکن اُن میں اکثر عربی قواعد کے نمونے پر لکھی گئی ہیں اور ان میں اکثر ایسی قواعدی اصطلاحیں استعمال کی گئی ہیں جو عربی قواعد کے لیے موزوں ہیں… پلیٹس کی قواعد جو انگریزی زبان میں ہے:
A Grammar of Hindustani or Urdu.
اور مولوی عبدالحق کی ’’قواعد اردو‘‘ اس اعتبار سے اہم ہیں کہ ان میں عربی قواعد کو نمونہ نہیں بنایا گیا ہے لیکن اب یہ قواعدیں بھی پرانی ہو چکیں۔ چنانچہ میں نے تین سال کے طویل عرصے میں یہ کام مکمل کر لیا۔ منصوبہ اپنی نوعیت کے اعتبار سے بالکل نیا تھا۔ راستہ بھی دُشوار گزار تھا اور جہاں تک اُردو کا تعلق ہے خود ہمارے لسانیاتی ادب میں قواعد نویسی کے سلسلے میں بہت کم لکھا گیا تھا۔ اس لیے جب پہلی بار میں نے یہ کام مکمل کر لیا تو میں خود اس سے مطمئن نہیں تھا۔ اس لیے اِسے دوبارہ لکھا۔ پھر بھی مطمئن نہیں ہوا تو تیسری بار اس پر نظر ثانی کی اور اب یہ اپنی موجودہ شکل میں آپ کی خدمت میں پیش ہے۔
اس قواعد میں آپ کو اُردو میں پہلی بار نئے مباحث ملیں گے۔ پتا نہیں میں اُن سے کہاں تک عہدہ برآ ہو سکا ہوں۔ البتہ اگر انہیں بزور کوئی اتنا بھی اعتراف کر لے کہ
ع جس طرف دیکھا نہ تھا اب تک ادھر دیکھا تو ہے
تو میں اسے بھی اپنا کارنامہ سمجھوں گا۔ میں نے لسانی اصطلاحات کے اُردو ترجمے کے سلسلے میںترقی اُردو بورڈ کی مجوزہ اصطلاحات کو پیش نظر رکھا ہے اور اِن اصطلاحات کی اُردو انگریزی اور انگریزی اُردو فرہنگیںبھی مرتب کر کے کتاب کے آخر میں شامل کر دی ہیں۔
یہ کتاب قواعد پر حرفِ آخر نہیں ہے۔ اگر کوئی سر پھرا اس کام کو آگے بڑھائے تو میں سمجھوں گا کہ میری محنت اکارت نہیں گئی۔
گماں برکہ بپایاں رسید کارمغاں
ہزار بادہ ناخوردہ در رگِ تاک ست

عصمت جاوید

-----

روزنامہ ایکسپریس | سنڈے میگزین 12 جنوری 2020ء
بُک شیلف | عبید اللہ عابد

نئی اُردو قواعد
مصنف: عصمت جاوید
قیمت: 600 روپے
ناشر: بک کارنر جہلم

ایک عرصہ سے اُردو میں ایک ایسی توضیحی قواعد لکھے جانے کی ضرورت تھی جس میں اُردوزبان کی توضیح لسانیات کی روشنی میں کی گئی ہو۔ دیگرعلوم کی طرح قواعد کی ایجاد کا سہرا بھی یونان کے سر ہے۔ ابتدا میں قواعد ’علم زبان‘ (فلالوجی) کا ایک حصہ ہونے کی حیثیت سے فنِ خطابت، مطالعہ ادبیات اور فلسفہ و منطق کی ایک شاخ تھی لیکن لسانیات کی ترقی کے ساتھ ساتھ یہ اسی کا حصہ بنتی گئی اور آج وہ لسانیات کا ایک جزولاینفک ہے۔ یورپ میں ساختی قواعد اور تبادلی قواعد نے فن قواعدنویسی میں ایک انقلاب پیدا کردیا اور آج قواعد ’آرٹ‘ کے دائرے سے نکل کر ’سائنس‘ میں قدم رکھ چکی ہے۔

ہمارے یہاں اُردو قواعد پر درسی کتابوں کی کمی نہیں لیکن ان میں اکثرعربی قواعد کے نمونے پر لکھی گئی ہیں اور ان میں اکثر ایسی قواعدی اصطلاحیں استعمال کی گئی ہیں جو عربی قواعد کے لئے موزوں ہیں۔ تاہم زیرنظرکتاب اس پہلو کو مدنظر رکھ کر لکھی گئی ہے۔ یہ کتاب پانچ ابواب پر مشتمل ہے، صوت، صرف، نحو، مشتقات ومرکبات اور فہرست اصطلاحات۔ کتاب اس اعتبار سے بھی اہم ہے کہ اس میں آپ کو اردو میں پہلی بار نئے مباحث ملیں گے۔اس میں لسانی اصطلاحات کے اردو ترجمے کے سلسلے میں ترقی اردوبورڈ کی مجوزہ اصطلاحات کو پیش نظر رکھاگیاہے اور ان اصطلاحات کی اردو انگریزی اور انگریزی اردو فرہنگیں بھی مرتب کرکے کتاب کے آخر میں شامل کردی گئی ہیں۔ کتاب اُردو سے محبت کرنے والوں کے لئے ایک شاندار تحفہ ہے۔

Your one-stop Urdu Book store www.urdubook.com  