Majmua Balwant Singh - Novels (بلونت سنگھ کے شاہکار ناول (رات چور اور چاند، چک پیراں کا جسا، کالے کوس
Order your copy of Majmua Balwant Singh - Novels (بلونت سنگھ کے شاہکار ناول (رات چور اور چاند، چک پیراں کا جسا، کالے کوس from Urdu Book to earn reward points and free shipping on eligible orders.
Author: Balwant Singh
ISBN No: N/A
Book Pages: 912
Language: Urdu
Category: Novel, Books Packages, Bundle Offers
بلونت سنگھ کے تین شاہکار ناول
اعلیٰ کوالٹی آرٹ پیپر | جدید طباعت
1️⃣ رات چور اور چاند
2️⃣ چک پیراں کا جسا
3️⃣ کالے کوس
✍️ ’’رات، چور اور چاند‘‘ پنجاب کی عکاسی کرنے میں مکمل طور پر کامیاب ہے، جس پنجاب میں بلونت سنگھ نے ایک مسکراتے ہوئے پنجاب کا تصور کیا تھا… ہیمنگ وے کی طرح بلونت سنگھ بھی انسان کی قوتِ برداشت، اس کے ضبط و تحمل، صبر و استقلال اور عزم و حوصلے کے قائل تھے۔ وہ انسانی خوبیوں کو اس کی ذات کی گوناگوں صفات میں تلاش کرتے تھے۔ ایک بڑے ناول کے دامن میں واقعات و حادثات کے جو سمندر ہوتے ہیں، وہ سب اس ناول میں موجود ہیں۔ محبت کی جولانیاں، نفرت کی شدت، جنگ، میلے، ٹھیلے، اکھاڑے، کشتی، ڈاکہ زنی، سانڈنیوں کا حملہ ڈاکوئوں کی زندگی ، انسانی فطرت کی چھوٹی چھوٹی باتوں کی بھرپور عکاسی ہے۔ دراصل بلونت سنگھ کہانی کو کیمرے کی آنکھ سے دیکھتے ہیں۔ اس لیے ان کے یہاں جو ڈرامائی فضا کا عنصر پیدا ہوتا ہے، اس کا جواب نہیں. (مشرف عالم ذوقی)
✍️ ’’چک پیراں کا جسّا‘‘ پنجاب دھرتی کی مٹی سے ابھرتا ہوا گبھرو ناول ہے۔ بلونت سنگھ کا اندازِ نگارش اپنا ہے اور منفرد ہے۔ وہ پنجاب کی مٹی میں وہاں کے کلچر کو گوندھ کر چاک پر چڑھاتے ہیں۔ آپ ناول کا مطالعہ کیجئے، اس کے کردار سینہ ٹھوک کر آپ سے زندہ انسان کی طرح اپنی زبان میں بات کریں گے۔ جیب سے رقم نکالنا ایک مشکل امر ہے ..... اور محنت کی کمائی سے ہوتا بھی یہی ہے لیکن آپ یہ شاہکار خرید لیجئے، میں پورے یقین سے کہہ رہا ہوں آپ کی رقم اور مطالعہ دونوں رائیگاں نہیں جائیں گے۔ (محمد حامد سراج)
✍️ آپ بلونت سنگھ کے ناول ’’کالے کوس‘‘ کا مطالعہ کریں گے تو انتظار حسین کی طرح کہہ اُٹھیں گے کہ پنجاب تو بس بلونت سنگھ کے ہاں ہی نظر آتا ہے؛ جیتا جاگتا پنجاب، سورمائوں اور الہڑ دوشیزائوں کا پنجاب۔ ایسا پنجاب جس میں محبت کی لازوال کہانیاں جنم لیتی ہیں__ اور وہ پنجاب بھی جس میں خون کی ندیاں بہنے لگی تھیں۔ ہندو سکھ ہوں یا مسلمان، ہجرت کرتے ہوئے بلوائیوں کا نشانہ ہوئے تو بلونت سنگھ کے قلم نے احتیاط اور انصاف سے ایک ایک وقوعہ لکھا۔ میں سمجھتا ہوں کہ صاف ستھری زبان اور ماجرائی اسلوب میں لکھا ہوا یہ ناول محبت کی لازوال کہانیوں اور فسادات کے زمانے میں انسان کے وحشی ہو جانے کے موضوع پر لکھے گئے فکشن کے باب کا اہم حصہ ہو گیا ہے۔ محض اہم نہیں، الگ اور نمایاں بھی۔ الگ اور نمایاں یوں کہ پنجاب کے دیہی منظر نامے سے جنم لینے والے فسادات کے زمانے کی رومان بھری کہانیوں کو ایک ناول میں جس دلکش اسلوب، رواں دواں سادہ مگر عمدہ بیانیے میں گوندھ لیا گیا ہے، ایسا قرینہ پنجاب کا البیلا ناول نگار بلونت سنگھ ہی برت سکتا تھا۔ (محمد حمید شاہد)
Your one-stop Urdu Book store www.urdubook.com