Maarif e Fikar e Iqbal - معارف فکر اقبال
Order your copy of Maarif e Fikar e Iqbal - معارف فکر اقبال from Urdu Book to earn reward points along with fast Shipping and chance to win books in the book fair and Urdu bazar online.
Author: TALIB HUSSAIN HASHMI
Translator: N/A
Language: Urdu
Pages: 224
Year: 2021
ISBN: 978-969-662-271-0
Categories: Iqbaliat
اقبالیات ایک عرصے سے ایک علیحدہ مضمون کے طور پر رائج ہے جُوں جُوں وقت گزرتا جاتا ہے اقبال کے اَفکار اور شاعری کے نت نئے پہلو سامنے آرہے ہیں۔اقبال کے آثار و احوال وہی ہیں مگراُن کی توضیحات، تفہیمات، تشریحات اور تصریحات ہوتی رہی ہیں اور ہوتی رہیں گی کیونکہ ہم اقبال کے بعد بھی عہدِاقبال میں جی رہے ہیں اور ہماری اگلی نسلیں بھی اقبال کے تصّورات سے روشنی حاصل کرتی رہیں گی۔ طالب حسین ہاشمی مطالعہ اقبال کی اسی وراثت کے امین ہیں۔ اقبال پر سندی تحقیق نے ا ن کے ذوق و شوق میں اضافہ بھی کیا ہے اور اسے مزید جلا بھی بخشی ہے۔ عام طور پر تو ایسا ہوتا ہے کہ اقبال پر تحقیق کرنے والے سند حاصل کرکے اقبالیات کو اپنی ترقی کا وسیلہ بنا کر ایک طرف ہوجاتے ہیں لیکن ان میں طالب حسین ہاشمی جیسے ہو نہار بھی ہیں جنہوں نے اقبال اور اقبالیات کا دامن تھامے رکھا ہے۔ طالب حسین ہاشمی نے اپنے سادہ اور رواںاُسلوب میں اقبال کے افکارکی نئے انداز میں تفہیم کی ہے، اُس کی راست فکر اور مثبت اندازِ نظر اقبال کے نئے قارئین میں اقبال کے مزید مطالعے کاشوق پیداکرے گا۔ کہتے ہیں کہ سند تحقیق کی تربیت کی تصدیق کرتی ہے۔ اصل تحقیق سند کے حصول کے بعد شروع ہوتی ہے۔ طالب حسین ہاشمی کی تحقیق کا آغازاِس کتاب ’’ مُعارفِ فکرِ اقبال‘‘سے ہوگیا ہے اور اُن کا جذبہ دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ اقبالیات کے میدان میں ان کا سفر آیندہ بھی ایسی سوغاتیں ہمارے لیے لاتا رہے گا۔
پروفیسر ڈاکٹر خالد اقبال یاسر
تمغائے امتیاز
کلامِ اقبال اور افکارِ اقبال کے زندہ و تابندہ جوہر کا کمال ہے کہ ممتاز دانشوروں سے لے کر لکھنے پڑھنے کا شوق رکھنے والے عام علم دوست اصحاب کو بھی کچھ نہ کچھ کہنے کی تحریک دیتا چلا آرہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ علامہ اقبالؒ کے حوالے سے ہمارے تحریری سر مائے میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اور عام قارئین سے لے کر گہرے علمی و فکری مزاج رکھنے والے قارئین کے مطلب کا جتنا تنقیدی و تشریحی سرمایہ اقبال کے حوالے سے جمع ہو چکا ہے کسی دوسرے اُردو شاعر کے بارے میں موجو د نہیں ہے۔ طالب حسین ہاشمی کے مقالات بھی اقبالؒ سے ان کی گہری قلبی وابستگی کے آئینہ دار ہیں۔ انھوں نے اقبالؒ کے فکر و احساس کے جتنے نکات بھی اپنی تحریروں میں نمایاں کیے ہیں ان کی وضاحت میں کلامِ اقبال اور فرموداتِ اقبال کے خیالات سے بھی بھرپور استفادہ کیا ہے اور ان کی نگارشات کے اقتباسات درج کیے ہیں۔اُمید ہے ان کے یہ مقالات اسلام اور اقبالؒ سے عقیدت و محبت رکھنے والے عام حلقوں میں دلچسپی سے پڑھے جائیں گے۔
پروفیسر جلیل عالی
تمغائے امتیاز
Your one-stop Urdu Book store www.urdubook.com