Hafiz aur Iqbal - حافظ اور اقبال The Meer Book Publishers

Hafiz aur Iqbal - حافظ اور اقبال

Rs.499 Rs.999 49900
Successful pre-order.Thanks for contacting us!
Book Title
Hafiz aur Iqbal - حافظ اور اقبال
Author
The Meer Book Publishers
Order your copy of Hafiz aur Iqbal حافظ اور اقبال from Urdu Book to get discount along with vouchers and chance to win books in Pak book fair.  Author: Dr. Yousaf Hussain Khan ISBN No: N/A Book Pages: N/A Language: Urdu Category: Biography, Philosophy, Iqbaliyat, Poetry   طالب علمی کے زمانے ہی سے حافظؔ، غالبؔ اور اقبالؔ میرے چہیتے شاعر رہے ہیں۔ غالبؔ اور اقبالؔ کو میں نے جس انداز سے سمجھا اس کا اظہار مَیں ’’غالب اور آہنگِ غالب‘‘ اور ’’رُوحِ اقبال‘‘ میں کر چکا ہوں۔ عرصے سے خیال تھا کہ حافظ پر بھی کچھ لکھوں۔ گزشتہ چند برسوں میں جب ذرا فرصت ملی تو میں نے پھر سے حافظ کا مطالعہ شروع کیا۔ میں نے محسوس کیا کہ بہت سے امور میں حافظ اور اقبال میں مماثلت ہے۔ اگرچہ شروع میں اقبال نے حافظ پر تنقید کی تھی لیکن بعد میں اس نے محسوس کیا کہ اپنی مقصدیت کو مؤثر بنانے کے لیے حافظ کا پیرایہ بیان اختیار کرنا ضروری ہے۔ چنانچہ اس نے حافظ کے طرز و اسلوب کا شعوری طور پر تتبع کیا اور بعض اوقات جیسا کہ اس نے کہا ہے اسے ایسا محسوس ہوا جیسے کہ حافظ کی رُوح اس میں حلول کر آئی ہو۔ یہی وجہ ہے کہ طرز و اسلوب میں وہ حافظ سے بہت قریب ہے۔ میں نے اس کتاب میں دونوں عارفوں کا تقابلی مطالعہ پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ فنی اعتبار سے حافظ اور اقبال میں یہ خصوصیت مشترک ہے کہ انہوں نے عقل و وجدان کے ٹکرائو پر پوری طرح قابو پایا اور ان نفسی قوتوں کو کیمیا گری سے اپنے فن کا جز بنا دیا۔ دراصل شعور اور لاشعور انسان کی باطنی زندگی کے ایسے عناصر ہیں جنہیں ایک دوسرے سے علیحدہ کرنا ممکن نہیں۔ان میں موافقت پیدا کرنے ہی میں دونوں استادوں کی عظمت مضمر ہے۔ کبھی کبھی ایسا ضرور محسوس ہوتا ہے کہ جیسے انسانی نفس کی یہ دونوں قوتیں ان کے یہاں آنکھ مچولی کھیل رہی ہوں اور قاری کو بھی اس کھیل میں شرکت کی دعوت دے رہی ہوں۔ عقل و وجدان اور شعور و لاشعور کی موافقت اور ہم کاری کے بغیر فنی ہیئت نہیں پیدا ہوسکتی اور فن کی ہیئت ہی فن کی وحدت ہے جو ریاضت کا ثمرہ ہے۔ اسی کی بدولت اسلوب اپنا آب و رنگ نکھارتا اور ہر قسم کے نفسی تضادوں کو اپنی وحدت میں تحلیل کر لیتا ہے۔ حافظ اور اقبال کی جمالیات کو اسی نقطہ نظر سے سمجھنا اور پرکھنا چاہیے۔(یوسف حسین خاں) Your one-stop Urdu Book store www.urdubook.com  

Order your copy of Hafiz aur Iqbal حافظ اور اقبال from Urdu Book to get discount along with vouchers and chance to win books in Pak book fair. 

Author: Dr. Yousaf Hussain Khan
ISBN No: N/A 
Book Pages: N/A 
Language: Urdu 
Category: Biography, Philosophy, Iqbaliyat, Poetry  

طالب علمی کے زمانے ہی سے حافظؔ، غالبؔ اور اقبالؔ میرے چہیتے شاعر رہے ہیں۔ غالبؔ اور اقبالؔ کو میں نے جس انداز سے سمجھا اس کا اظہار مَیں ’’غالب اور آہنگِ غالب‘‘ اور ’’رُوحِ اقبال‘‘ میں کر چکا ہوں۔ عرصے سے خیال تھا کہ حافظ پر بھی کچھ لکھوں۔ گزشتہ چند برسوں میں جب ذرا فرصت ملی تو میں نے پھر سے حافظ کا مطالعہ شروع کیا۔ میں نے محسوس کیا کہ بہت سے امور میں حافظ اور اقبال میں مماثلت ہے۔ اگرچہ شروع میں اقبال نے حافظ پر تنقید کی تھی لیکن بعد میں اس نے محسوس کیا کہ اپنی مقصدیت کو مؤثر بنانے کے لیے حافظ کا پیرایہ بیان اختیار کرنا ضروری ہے۔ چنانچہ اس نے حافظ کے طرز و اسلوب کا شعوری طور پر تتبع کیا اور بعض اوقات جیسا کہ اس نے کہا ہے اسے ایسا محسوس ہوا جیسے کہ حافظ کی رُوح اس میں حلول کر آئی ہو۔ یہی وجہ ہے کہ طرز و اسلوب میں وہ حافظ سے بہت قریب ہے۔ میں نے اس کتاب میں دونوں عارفوں کا تقابلی مطالعہ پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ فنی اعتبار سے حافظ اور اقبال میں یہ خصوصیت مشترک ہے کہ انہوں نے عقل و وجدان کے ٹکرائو پر پوری طرح قابو پایا اور ان نفسی قوتوں کو کیمیا گری سے اپنے فن کا جز بنا دیا۔ دراصل شعور اور لاشعور انسان کی باطنی زندگی کے ایسے عناصر ہیں جنہیں ایک دوسرے سے علیحدہ کرنا ممکن نہیں۔ان میں موافقت پیدا کرنے ہی میں دونوں استادوں کی عظمت مضمر ہے۔ کبھی کبھی ایسا ضرور محسوس ہوتا ہے کہ جیسے انسانی نفس کی یہ دونوں قوتیں ان کے یہاں آنکھ مچولی کھیل رہی ہوں اور قاری کو بھی اس کھیل میں شرکت کی دعوت دے رہی ہوں۔ عقل و وجدان اور شعور و لاشعور کی موافقت اور ہم کاری کے بغیر فنی ہیئت نہیں پیدا ہوسکتی اور فن کی ہیئت ہی فن کی وحدت ہے جو ریاضت کا ثمرہ ہے۔ اسی کی بدولت اسلوب اپنا آب و رنگ نکھارتا اور ہر قسم کے نفسی تضادوں کو اپنی وحدت میں تحلیل کر لیتا ہے۔ حافظ اور اقبال کی جمالیات کو اسی نقطہ نظر سے سمجھنا اور پرکھنا چاہیے۔

(یوسف حسین خاں)

Your one-stop Urdu Book store www.urdubook.com  