Order your copy of Behtreen Karkardagi Mumkin Hai بہترین کارکردگی ممکن ہے from Urdu Book to earn reward points and free shipping on eligible orders.
Author: Robin Sharma
ISBN: N/Y
Subject: Self Help
Language: Urdu
بے شمار انسان زندگی نہیں جیتے۔ ہم کہتے ہیں کہ ہم اس وقت بہترین زندگی گزاریں گے کہ جب ہمارے پاس بہت سا وقت ہوگا یا ہم وہ کام مکمل کرلیں گے جن کی وجہ سے ہم ابھی دباؤ میں ہیں۔ ہم اپنے ارد گرد موجود لوگوں کو یہ بتاتے ہیں کہ جب ہمارے حالات میں ٹھہراؤ آئے گا تو ہم زیادہ محبت کرنے والے اور جوشیلے ہوجائیں گے۔ ہم خود سے یہ وعدہ کرتے ہیں کہ جب ہمارے پاس زیادہ وقت ہوگا تو ہم جسمانی حالت بہترین کرلیں گے اور صحت بخش غذا کھانا شروع کردیں گے۔ اگرچہ ہم میں سے ہر ایک یہ بات اچھی طرح جانتا ہے کہ ہمارے پاس ’’ابھی‘‘ سے زیادہ بہتر وقت کبھی بھی نہیں آئے گا کہ ہم بہترین زندگی گزارنے کے قابل ہوپائیں۔ تو پھر، ابھی نہیں تو کب؟
ہم میں سے اکثر لوگ ایسی زندگی گزارتے ہیں گویا ہمارے پاس پورا وقت ہے۔ ہم گزران کو تج دیتے ہیں اور اپنے تئیں بلند ترین اور بہترین کے چکر میں پڑجاتے ہیں۔ پھر دن ہفتوں میں، ہفتے مہینوں میں، اور مہینے برسوں میں ڈھل جاتے ہیں۔ اس سے پہلے کہ اس کا ادراک ہو، زندگی بیت جاتی ہے۔اور اکثر لوگ جب اپنے بستر مرگ پر ہوتے ہیں تو کف افسوس مل رہے ہوتے ہیں کہ جب موقع تھا، انھوں نے کافی رسک نہیں لیے کہ اپنی بہترین صلاحیتوں کو استعمال کرپاتے یا اپنے پیاروں کو بھرپور پیار دیتے۔
آپ کے پاس اضافی دن نہیں ہیں۔ آپ کے پاس بے معنی دن بھی نہیں ہیں۔ آپ کے پاس آج ہی وہ مثالی دن ہے کہ جس دن آپ اپنے لیے وہ انتخاب کریں جو آپ عرصہ سے چاہتے رہے ہیں اور دل کی گہرائیوں سے جیسا بننا چاہتے ہیں۔ آج ہی وہ دن ہے کہ جس دن آپ یہ فیصلہ کرلیں کہ مجھے وہ غیر معمولی جسمانی صحت حاصل کرنی ہے یا اپنے کام میں ذہین لیڈر بننا ہے یا انسان کی حیثیت سے مزید بہتر ہونا ہے یا مزید خطرات لینا اور اپنے خوفوں کی سمت بڑھنا ہے۔میرے نزدیک، لیڈرشپ یہی ہے۔ موجود لمحے کو استعمال کرتے ہوئے دوسرو ں کیےلئے ایک ایسی مثالی زندگی بن جانا کہ جو ایک انسان کی حیثیت سے بہت ہی مضبوط ہو۔ یہ سوچنا جاری رکھیے کہ آپ کی بہترین زندگی کیسی ہوسکتی ہے۔ ’بہتر ادراک کے ساتھ آپ بہتر انتخاب کرسکتے ہیں اور جب آپ بہتر انتخاب کریں گے تو آپ کو بہتر نتائج ملیں گے۔‘‘
کے مصنف رابن شرما کی یہ عظیم کتاب جو اب تک دنیا کے 62 ملکوں کی 75 زبانوں میں ترجمہ ہوکر 40 لاکھ کی تعداد میں فروخت ہو چکی ہے اب اس کو اردو کا جامہ پہنایا گیا ہے۔جس میں شخصی اور فنی مہارتوں ،رویوں کی تشکیل کی تکنیکس کو زیر بحث لایا گیا ہے۔
Your one-stop Urdu Book store www.urdubook.com