شمس العلماء ڈپٹی مولوی نزیر احمد کا شمار سر سید کے ارباب خمسہ میں ہوتا ہے ۔ان کی شخصیت بڑی پہلو دار تھی وہ عالم دین تھے،مترجم قرآن تھے،قانونی کتابوں کے کامیاب مترجم تھے،اردو کے ادیب،ناول نگار،اور اپنے زمانے کے بلند پایہ خطیب اور مقرر تھے۔اردو کے ادب عالیہ کے نمائندوں اور سخن وروں کی اہم صف میں ان کا شمار ہوتا ہے۔دارالشعور نے ادب عالیہ کے حوالے سے کلاسیکی ادباء وشعراء کے مختصر حالات زندگی کا جو سلسلہ شروع کیا ہے یہ کتاب اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ہمیں یقین ہے زیر نظر کتاب وقت کی ایک اہم ضرورت کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ عام قارئین کی دلچسپی کا بھی باعث ہوگی۔
Your one-stop Urdu Book store www.urdubook.com