۔یہ کتاب انسانی ترقی کی ایک مربوط تاریخ عام فہم اور دلچسپ انداز میں لکھی گئی ہے۔اس کتاب کو مصنف نے دس ابواب میں تقسیم کیا ہے۔ پہلا باب :کائنات کی کہانی دوسرا باب:زمین کی پیدائش اور اس کی عمر۔تیسرا باب:زمین کے خزانے اور پٹرولیم کی کہانی۔چوتھا باب:حیات کے کرشمے۔پانچواں باب :عہد عتیق کا انسان۔چھٹا باب :صحت۔ساتواں باب:نباتاتی دنیا۔آٹھواں باب :حیوانی دنیا اور قدیم حیوانات۔نواں باب: قوت کے کرشمے ۔دسواں باب: صنعت۔ یہ کتاب اردوخواں طبقہ جو جدید سائنس کی تاریخ انگریزی کی بھاری بھرکم کتابوں سےنہیں پڑھ سکتا کے لیے لکھی ہے۔ آج ہم جس چکا چوند دنیا میں رہتے ہیں یہ ہمیشہ سے ایسی نہ تھی اس کی زیادہ تر ترقیات سائنس کی ترقی کی مرہون منت ہیں ،لہذا اس سائنس کی تاریخ کا مطالعہ ہمارے لیے بہت اہم ہے۔
Your one-stop Urdu Book store www.urdubook.com