Hadees e Deegran - حدیثِ دیگراں Sang-e-Meel Publications

Hadees e Deegran - حدیثِ دیگراں

Rs.700 70000
  • Successful pre-order.Thanks for contacting us!
  • Order within
Book Title
Hadees e Deegran - حدیثِ دیگراں
Author
Sang-e-Meel Publications
Order your copy of Hadees e Deegran - حدیثِ دیگراں from Urdu Book to earn reward points along with fast Shipping and chance to win books in the book fair and Urdu bazar online. ISBN: 9693533461  Author: Mushtaq Ahmad Language: Urdu Subject: Poetry, Essays, Translation Year: 2021 Pages: 264  احمد مشتاق  کا شمار اردو کے ان صاحب اسلوب شعراء میں ہوتا ہے جن کے ہاں موجود اثرپذیری نے صرف یہ کہ انھیں پڑھنے والوں کا وسیع حلقہ دیا بلکہ ان کی شاعری کی تخلیقی سطح نے معاصرین اور آنے والوں کو متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی رجحان سازی Trendsetting بھی کی ہے۔ یہ بات الگ ہے کہ احمد مشتاق کی واحد شناخت ان کی شاعری ہی نہیں بلکہ ان کی ترجمہ نگاری بھی اسی درجہ اہم ہے۔ انھوں نے مقامی و عالمی ادب سے اپنے مطالعاتی شغف کے پیش نظر انگریزی، فارسی اور پنجابی زبانوں کے اہم شعرا اور فکشن نگاروں کے متعدد شعری و نثری فن پاروں کو اردو میں ترجمہ کرنے کے علاوہ کچھ رجحان ساز مصوروں پر لکھے گئے اہم مضامین کو بھی اردو کا قالب عطا کیا ہے۔ یہ ایک المیہ ہے کہ احمد مشتاق کی اس فکری و تخلیقی جہت کو تاحال کماحقہ توجہ نہیں مل سکی۔ اردو ادب کے سنجیدہ قاری کے لیے نوجوان محقق اور نقاد مشتاق احمد کا پہلا تعارف گزشتہ برس کے اوائل میں سامنے آنے والی ان کی اولین تحقیقی کارگزاری " آدمی ہمارا ( شعریات احمد مشتاق ) " سے ہوا تھا اور زیر نظر کتاب "حدیث دیگراں (احمد مشتاق کے شعری اور نثری تراجم ) " اسی سلسلے کی دوسری کڑی ہے ۔ پہلی بار انھوں نے احمد مشتاق  کی شعریات کے حوالے سے آج تک دی گئی اہم تنقیدی آراؑ  پر مبنی تمام تحریروں کو یکجا کیا تھا جبکہ اس مرتبہ تراجم کی ذیل میں ان کے تمام تر کام کو یکجا کر کے ایک اورتحقیقی خدمت سرانجام دی ہے ۔ ان کی یکے بعد دیگرے آنے والی یہ دونوں کتا میں بلاشبہ اس درجہ کی ہیں کہ اگر انھیں احمد مشاق کے مطالعات کے ضمن میں بنیادگزار بھی قرار دیا جائے تو بے جا نہ ہو گا ۔ یہ کتاب واقعی ایک وقیع اور قابل قدرتحقیقی کاوش ہے اور اردو ادب کے ان قارئین کے لیے نعمت غیر مترقبہ ثابت ہو گی جو عالمی ادب کی خوشہ چینی کے خوگر بھی ہیں۔ Your one-stop Urdu Book store www.urdubook.com 

Order your copy of Hadees e Deegran - حدیثِ دیگراں from Urdu Book to earn reward points along with fast Shipping and chance to win books in the book fair and Urdu bazar online.

ISBN: 9693533461  
Author: Mushtaq Ahmad 
Language: Urdu 
Subject: Poetry, Essays, Translation 
Year: 2021 
Pages: 264 

احمد مشتاق  کا شمار اردو کے ان صاحب اسلوب شعراء میں ہوتا ہے جن کے ہاں موجود اثرپذیری نے صرف یہ کہ انھیں پڑھنے والوں کا وسیع حلقہ دیا بلکہ ان کی شاعری کی تخلیقی سطح نے معاصرین اور آنے والوں کو متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی رجحان سازی

Trendsetting

بھی کی ہے۔

یہ بات الگ ہے کہ احمد مشتاق کی واحد شناخت ان کی شاعری ہی نہیں بلکہ ان کی ترجمہ نگاری بھی اسی درجہ اہم ہے۔ انھوں نے مقامی و عالمی ادب سے اپنے مطالعاتی شغف کے پیش نظر انگریزی، فارسی اور پنجابی زبانوں کے اہم شعرا اور فکشن نگاروں کے متعدد شعری و نثری فن پاروں کو اردو میں ترجمہ کرنے کے علاوہ کچھ رجحان ساز مصوروں پر لکھے گئے اہم مضامین کو بھی اردو کا قالب عطا کیا ہے۔ یہ ایک المیہ ہے کہ احمد مشتاق کی اس فکری و تخلیقی جہت کو تاحال کماحقہ توجہ نہیں مل سکی۔

اردو ادب کے سنجیدہ قاری کے لیے نوجوان محقق اور نقاد مشتاق احمد کا پہلا تعارف گزشتہ برس کے اوائل میں سامنے آنے والی ان کی اولین تحقیقی کارگزاری " آدمی ہمارا ( شعریات احمد مشتاق ) " سے ہوا تھا اور زیر نظر کتاب "حدیث دیگراں (احمد مشتاق کے شعری اور نثری تراجم ) " اسی سلسلے کی دوسری کڑی ہے ۔ پہلی بار انھوں نے احمد مشتاق  کی شعریات کے حوالے سے آج تک دی گئی اہم تنقیدی آراؑ  پر مبنی تمام تحریروں کو یکجا کیا تھا جبکہ اس مرتبہ تراجم کی ذیل میں ان کے تمام تر کام کو یکجا کر کے ایک اورتحقیقی خدمت سرانجام دی ہے ۔ ان کی یکے بعد دیگرے آنے والی یہ دونوں کتا میں بلاشبہ اس درجہ کی ہیں کہ اگر انھیں احمد مشاق کے مطالعات کے ضمن میں بنیادگزار بھی قرار دیا جائے تو بے جا نہ ہو گا ۔ یہ کتاب واقعی ایک وقیع اور قابل قدرتحقیقی کاوش ہے اور اردو ادب کے ان قارئین کے لیے نعمت غیر مترقبہ ثابت ہو گی جو عالمی ادب کی خوشہ چینی کے خوگر بھی ہیں۔

Your one-stop Urdu Book store www.urdubook.com 